چنتامنی:29 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر کے وارڈ نمبر 19بمبوبازار کے کچھ لوگوں نے بلدیہ دفتر کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شہر کے بمبوبازارکے گلیوں میں واقع مرغی اور بکرے کے گوشت کے دکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ ان دکانوں کی وجہ سے راہگیروں اسکولی طلباء کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اس لئے کے ان گوشت کے دکانوں سے خراب بدبو سے نہ صرف آنے جانے والوں کو تکلیف ہوتی ہے بلکہ آس پاس کے مکینوں کوبھی بہت سی پریشانی ہورہی ہے ۔
احتجاج میں شیونا گنگادھرا ایس۔نرسمہ ،نرجن ،پرکاش این۔ رمیش منجوناتھ جگدیش ایس وینکٹیش سمیت کئی لوگ موجود رہے ۔
احتجاج پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتےہوئے چند گوشت کے دکان مالکوں نے بتایا کہ چند بی جے پی لیڈران جان بوجھ کر گوشت کے دکانوں کو بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں گوشت کے دکانوں کے متعلق شہر بھر میں غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں اگر یہاں گوشت کے دکانوں کو بند کردیا گیا تو کئی لوگوں کی روزی روٹی بند ہوجائیگی برسوں سے کبھی بھی کسی نے یہاں سے گوشت کے دکانوں کو بند کرنے کے لئے آواز نہیں اُٹھائی تھی مگر بی جے پی کے چند احباب جان بوجھ کر گوشت کے دکانوں کو بند کرنے کی سازش کررہے ہیں۔
بلدیہ صدر سجاتا شیوپا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے بمبوبازار میں موجود گوشت کے دکانوں کے مالک اور مقامی لوگوں سے بات چیت کرکے ان کے رائے مشورہ کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔